جمعہ 5 جون 2026 - 12:56
اے مہدی موعود (عج)! ہم آپ کی دعا کے محتاج ہیں!!

حوزہ / حضرت آیت اللہ شہید امام خامنہ ای (ره) نے امام زمانہ (عج) سے خطاب میں اپنی عرائض بیان کرتے ہوئے کہا: ملت ایران نے آغاز سے ہی آپ کی یاد اور نام سے مانوس ہو کر آپ کے لطف و کرم کو اپنی زندگی میں محسوس کیا ہے اور آج ہماری قوم اپنے انقلاب کی فتح کے لیے آپ کی پاکیزہ اور ربانی دل کی دعا کی محتاج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ شہید امام خامنہ ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) نے امام زمانہ (عج)سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: ملت ایران نے آغاز سے ہی آپ کی یاد اور نام سے مانوس ہو کر آپ کے لطف و کرم کو اپنی زندگی میں محسوس کیا ہے اور آج ہماری قوم اپنے انقلاب کی فتح کے لیے آپ کی پاکیزہ اور ربانی دل کی دعا کی محتاج ہے۔

حضرت آیت اللہ شہید خامنہ ای (رضوان اللہ تعالی علیہ) فرماتے ہیں: "اے امام زمان، اے اس امت کے محبوب مہدی موعود، اے انبیاء کی پاک نسل اور اے تمام توحیدی اور عالمی انقلابوں کے وارث! ہماری قوم نے آپ کی یاد اور نام سے آغاز ہی سے مانوس ہو کر آپ کی لطف و کرم کو اپنی زندگیوں میں محسوس کیا ہے۔ اے خدا کے صالح اور شایستہ بندے! ہم آج اس دعا کے محتاج ہیں جو آپ اپنے اس پاکیزہ، ربانی دل اور قدسی روح سے اس قوم کی فتح اور اس انقلاب کی کامیابی کے لیے دعا کریں اور اس طاقت کے ذریعے جو خدا نے آپ میں رکھی ہے، اس قوم اور اس امت کے انقلابی راستے میں مدد فرمائیں۔

" عَزیزٌ عَلَینا اَن نَری الخَلقَ وَ لاتُری، اس لامتناہی کائنات میں جو صالحین کی ہے، جو خدا کے بندوں کی ہے، (اس میں) ہم دشمنان خدا کو دیکھیں، دشمنان خدا کے وجود کے آثار کو محسوس کریں لیکن آپ کو نہ دیکھ سکیں اور آپ کی موجودگی کے فیض کا قریب سے مشاہدہ نہ کر سکیں (بہت مشکل اور سخت ہے)۔" (27 جون 1980ء)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha